وزیر اعلی سندھ کی صوبے سے نکلنے والی گیس بارے اہم تجویز

وزیر اعلی سندھ کی صوبے سے نکلنے والی گیس بارے اہم تجویز

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےکہا ہے کہ سندھ سے جو گیس نکلتی ہے وہ ہمیں سندھ کی عوام اور صنعتی ترقی کیلئے چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سند سید مراد علی شاہ آج ایکسپو سینٹر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے مائی کراچی اوسیس کا فتتاح کیا ، وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء ، شرجیل میمن، جام خان شورو، جام اکرام دھاریجو اور ذوالفقار شاہ بھی تھے۔ ایکسپو سینٹر کراچی پہنچنے پر تاجر رہنما زبیر موتی والا نے وزیر اعلی سندھ کا استقبال کیا، وزیر اعلی سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مائی کراچی اس سے بیشتر کافی بار آیا ہوں، لگتا ہے یہ میرا ایونٹ ہے اور میں اس کو آرگنائیز کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کراچی میں ہر زبان بولنے والا شہری ہے اور ہر مذہب کے لوگ یہاں آباد ہیں،

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی

کراچی محبت بانٹنے والا شہر ہے اور ہم نے یہاں نفرتیں ختم کرکے محبتیں بانٹی ہیں۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پاکستان کا معاشی مرکزہے اور ملک کی 70 فیصد گیس سندھ سے نکلتی ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو گیس سندھ سے نکلتی ہے وہ ہمیں سندھ کی عوام اور صنعتی ترقی کیلئے چاہیئے، کیونکہ اس پر سب سے ٌپہلا حق سندھ کی عوام کا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *