اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔
سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو گزشتہ رات اسلام آباد پولیس نے پمز اسپتال کے احاطے سے گرفتار کیا۔علی وزیر کی گرفتاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ ‘ایک حادثہ ہوا تھا، ہم زخمی شخص کو اسپتال لے کر آئے، کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن اب پولیس ہمیں زبردستی لے جا رہی ہے۔ وہ ہمارے ساتھ بدسلوکی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یاماہا وائے بی آر125 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئےنئی قیمت مقرر
نجی نیوز چینل سے وابستہ عدالتی رپورٹر عادل سعید عباسی نے گرفتاری کی ویڈیو ایکس (ٹویٹر) پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار پہلے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے، پھر ایک موٹر سائیکل علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد اپنے زخمی ساتھی کو پیچھے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ علی وزیر نے زخمی موٹر سائیکل سوار کو اپنی گاڑی میں پمز اسپتال منتقل کیا لیکن کچھ ہی دیر بعد اسلام آباد پولیس پمز اسپتال پہنچی اور علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد زیرو پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار پہلے آپس میں ٹکرائے پھر ایک بائیک علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا گیا، موٹر سائیکل پر 3 نامعلوم سوار بندے اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، علی وزیر نے اپنی گاڑی کے ساتھ ٹکرانے والے نواجون کو پمز ہسپتال منتقل کیا، کچھ دیر بعد اسلام آباد… https://t.co/Cygj0uOkba
— Aadil Saeed Abbasi (@AadilSaeed1212) August 2, 2024