پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو مقابلے کے لیے پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے درخواست کی ہے میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں، قوم میری کامیابی کے لیے دعا کرے۔
گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید ارشد ندیم نے 24 کروڑ پاکستانیوں کا خواب پورا کرتے ہوئے جیولن تھرو کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
جیولن تھرو کوالیفیکشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کیلئے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی۔ ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.59 کی تھرو کرکے کوالیفائی کرلیا۔
فائنل میں پہنچنے کے بعد جیولین تھرور ارشد ندیم نے پیرس میں جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ اولمپک گیمز میں پاکستان کا نام روشن کر کے وطن واپس آؤں ، پُر امید ہوں کہ فائنل میں اچھا رزلٹ دوں گا۔
ارشد ندیم نے کہا کہ شائقین کا سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہوں، فارم میں ہوں ، فٹ ہوں ، قوم میری کامیابی کیلئےدعا کرے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ امید ہے فائنل میں بھارت کے نیرج چوپڑا اور میں اپنے اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی کرکٹ ٹیم میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے ، وزیراعظم
ارشد ندیم نے کہا کہ نیرج چوپڑا ایک اچھا دوست ہے۔ ہم فائنل را ؤنڈ پر فوکس کریں گے، سپورٹ کرنے پر شائقین کا جتنا
شکریہ ادا کروں کم ہے ۔