(سید ذیشان)
پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے ججز کی نامزدگی سے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق پشاورہائیکورٹ انتظامیہ نے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں 9 مئی واقعات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل نہیں دے سکتے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قیام کیلئے ججزکی نامزدگی کی درخواست کی تھی۔
اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے سے معذرت کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے کہا کہ پشاورہائیکورٹ کی جانب سے جواب مل گیا ہے ،معاملے سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے مشاورت کی جائے گی ۔