لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے جلسے کے مقام بارے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی نے 27 اگست کو جلسے کی اجازت کے حوالےسے درخواست دائر کی تھی جس پر آج عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے آئندہ سماعت پر جلسے کے مقام کے تعین بارے رپورٹ پیش کرنےکو کہا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ سے جاری اس حوالے سے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر 27 اگست کو جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ کرکے عدالت کو آگاہ کریں۔ تحریری حکم نامے میں کہا گہا ہے کہ عدالت نے مزید سماعت 16 اگست کو کرے گی ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سمارت کرتے ہوئے گزشتہ روز کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔