لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آرمی ایکٹ کے مطابق جو سزا بنتی ہے ملے گی، رانا ثنا اللہ

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آرمی ایکٹ کے مطابق جو سزا بنتی ہے ملے گی، رانا ثنا اللہ

سینئر ن لیگی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آرمی ایکٹ کے تحت جو سزا بنتی ہے وہ ملے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کو آرمی ایکٹ کے مطابق جو سزا بنتی ہے وہ ملے گی اور ان کا کورٹ مارشل ہونے جارہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کچھ چیزیں ثابت ہوچکی ہوں گی اس لیے فیض حمید کو تحویل میں لیا گیا۔ بطور ادارہ یہ فوج کیلئے سنگ میل ہے اور اس سے ثابت ہوا فوج میں کسی کیخلاف کچھ ثابت ہوجائے تو معافی نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا

وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، یہ ثابت ہوگیا۔ ٹاپ لیول کے لوگ بھی احتساب سے باہر نہیں۔ فوج میں احتساب کا بہت نظام ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پی ٹی آئی جس حکمت عملی پر چلتی رہی اس کے پیچھے فیض حمید ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی اور اس کے بعد کے واقعات کے پیچھے بھی فیض حمید کا نام لیا جاتا رہا ہے جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے 26 نومبر کے بانی کے دھرنے کے تانے بانے فیض حمید سے ملتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *