قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان

قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان

قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی بچت مرکز نے تین مختلف سکیموں پر نئی شرح کے ریٹ جاری کر دیے۔ سیونگ اکائونٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کم کرکے 19فیصد مقرر کر دی۔

اسی طرح شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح 1.34فیصد کم کرکے 17.90فیصد کرنے کا اعلان کر دیاگیا۔

مزید پڑھیں: ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، اعدادوشمار جاری

جبکہ سروا اسلامک سوینگ اکائونٹس پر شرح منافع ڈیڑھ فیصد کمی سے 19فیصد مقرر ہوگئی۔قومی بچت کی دیگر تمام سکیموں پر شرح منافع کو برقرار رکھا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح منافع میں کمی آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود مزید گرنے کا اشارہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *