پارلیمنٹ کے ملازمین و افسران کا دفترِخارجہ کے ویزا نوٹ پر بیرون ملک سیاسی پناہ لینے کا انکشاف

پارلیمنٹ کے ملازمین و افسران کا دفترِخارجہ کے ویزا نوٹ پر بیرون ملک سیاسی پناہ لینے کا انکشاف

دفتر خارجہ کے نوٹ وربل اور ویزا نوٹ کے غلط استعمال کے انکشاف پر دفتر خارجہ نے سینیٹ سیکرٹریٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے لیے ویزانوٹ گائیڈلائنز تبدیل کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے ملازمین اور افسران میں سینیٹ سیکرٹریٹ کے جوائنٹ سیکرٹری کے اہلخانہ کا یورپی ملک میں پناہ لینا دفتر خارجہ کے ویزانوٹ گائیڈلائنز میں تبدیلی کا باعث بنا ہے، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی منظوری کے بعد دفترِ خارجہ کی جانب سے نئی ویزانوٹ گائیڈلائنز کا فوری اطلاق کردیا گیا ہے۔ سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی کا سیکرٹری سینیٹ اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو خط میں آگاہ کیا گیا اور دفتر خارجہ کے فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا ہے کہ ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز کو پرائیویٹ دوروں کے لیے نوٹ وربل جاری کرنے کی سہولت ختم کی جا رہی ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے افسران کے اہلخانہ کو ویزہ کے لیے تعارفی خط کے اجراء پر پابندی عائد کی جا رہی ہے اور ارکان پارلیممنٹ کے آفیشل اور پرائیویٹ دوروں پر ساتھ جانے والے پرائیویٹ پاسپورٹ کے حامل فیملی ممبرز کو تعارفی خط کا اجراء بیان حلفی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سربراہ آئی ایس ائی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کے بعد مزید تین ریٹائرڈ آرمی افسران گرفتار

قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو بیان حلفی جمع کرانا ہوگا کہ ان کے خط پر ویزہ حاصل کرنے والے اس ملک جاکر پناہ نہیں لیں گے اور اس کیساتھ ساتھ انڈرٹیکنگ دینا ہوگی کہ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری تعارفی خط کا غلط استعمال نہیں ہوگا ۔خط کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے افسران کے خاندان کے افراد کو تعارفی خط جاری نہیں کیا جائے گا اور ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز کو ان کے آفیشل دوروں کے لیے سینیٹ یا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے باضابطہ درخواست موصول ہونے کے بعد نوٹ وربل جاری کیا جائے گا ۔ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز کو ان کے پرائیویٹ دوروں کے لیے سینیٹ یا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے باضابطہ درخواست موصول ہونے کے بعد تعارفی نوٹ جاری کیا جائے گا ۔ دفترِ خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نوٹ وربل ، تعارفی نوٹ اور تعارفی خطوط لکھنے کے لیے ان پالیسی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *