بنگلا د یشی ٹیم کو دھچکا، اہم اوپننگ بیٹر پہلے ٹیسٹ سے باہرہو گئے

بنگلا د یشی ٹیم کو دھچکا، اہم اوپننگ بیٹر پہلے ٹیسٹ سے باہرہو گئے

پاکستان کے دورے پر آئی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمودالحسن جوئے انجری کے باعث پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم گرین شرٹس کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 21اگست کو راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی ، میچ سے قبل بنگال ٹائیگرز کو بڑا دھچکا لگ گیا ۔

اوپنر بیٹر محمودالحسن جوئے گروئن انجری کا شکار ہو کر پہلے ٹیسٹ میچ سے آؤٹ ہو گئے ، انہیں پاکستان شاہینز کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران درد محسوس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بنگلہ دیش راولپنڈی ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

ایم آر آئی اسکینز کے مطابق محمودالحسن جوئے کو دائیں طرف گریڈ ون نوعیت کی گروئن انجری ہوئی جو اپنی ٹیم کے ساتھ ہی ری ہیب کریں گے، بنگلادیشی بیٹر دوسرے ٹیسٹ کی دستیابی کے لیے پُراُمید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشین مکس مارشل آرٹس چیمپئن شپ کا آج سے لاہور میں آغاز

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *