خیبرپختونخوا کابینہ سے مستعفی سابق وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل خان کی عمران خان سے ملاقات متوقع

خیبرپختونخوا کابینہ سے مستعفی سابق وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل خان کی عمران خان سے ملاقات متوقع

خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کئے جانے والے سابق وزیر مواصلات و تعمیرات شکیل خان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور قیاس آرائی کی جا رہی ہیے کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

۔تفصیلات کے مطابق شکیل خان نے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شکیل خان گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ گئے ہے اور آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے خواہشمند ہے۔ذرائع کے مطابق سابق  بانی پی ٹی آئی کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرینگے اور انہیں کابینہ سے فارغ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے بھی بات چیت کرینگے۔ذرائع کے مطابق شکیل خان پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کے حوالے سے بھی بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کرینگے جبکہ اپنے آگے کے لائحہ عمل کا فیصلہ بھی پانی کے ساتھ ملاقات کے بعد کرینگے۔خاندانی ذرائع کے مطابق شکیل خان کابینہ سے ہٹانے کی وجہ سے نہیں بلکہ ان پر عائد کرپشن کے الزامات پر وہ موجودہ قیادت سے ناراض ہے۔دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ممبر گوڈ گورننس کمیٹی قاضی انور ایڈووکیٹ کو بھی آج بانی پی ٹی آئی نے طلب کیا ہے۔عین ممکن ہے کہ ان سے شکیل خان سمیت دیگر کئی معملات کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق قاضی انور سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے جبکہ باقی محکموں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی بانی پی ٹی آئی قاضی انور کو ہدایات جاری کرینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *