عمران خان کے جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا اوپن کورٹ میں ٹرائل کروانے کے بیان پر سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل آگیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کون ہے بتانے والا کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں؟۔ اگر عمران خان کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن کورٹ میں ہی ہوگا تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے کہ وہ کیا کرتا اور کیا کرواتا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: حامد میر کے جنرل فیض حمید سے متعلق انکشافات، حسن ایوب کا ردعمل آگیا
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےمطالبہ کیا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل فیض کا معاملہ نیشنل سیکورٹی کا مسلئہ نہیں بلکہ لوکل مسلئہ ہے اور انکا اوپن ٹرائل کیا جائے تاکہ اوپن ٹرائل سے دنیا کے سامنے حقائق آجائیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ مجھے معلوم ہے یہ اوپن ٹرائل نہیں بند کمرے میں فیصلہ کریں گے کیونکہ میرے خلاف سارے کیسز بنیاد کھوچکے ہیں۔جنرل فیض سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی رابط نہیں نہ کوئی تعلق رہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آدمی جب ریٹائرڈ ہوجاتا ہے وہ فارغ ہو جاتا ہے۔