7 بجے جیل میں قانوناََ کوئی ملاقات نہیں ہوسکتی، شیر افضل مروت

7 بجے جیل میں قانوناََ کوئی ملاقات نہیں ہوسکتی، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں اعظم سواتی کی صبح 7بجے عمران خان سےاڈیالہ جیل میں ملاقات پر سوال اُٹھا دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا صحافی کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ صبح 7بجے تو قانوناََ جیل میں ملاقات ہی نہیں ہوسکتی ۔ آجکل کے اوقات میں ملاقات کا وقت 9 بجے شروع ہوتا ہے۔ عموماََ ہماری ملاقات جمعرات کو 2 بجے ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے تو کوئی علم نہیں ہے۔میں تو خود ایک مشکل سے گزر کر آیا ہوں، 7 بجے جیل میں کوئی ملاقات نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: پولیس پر فائرنگ کے الزام میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی ارباب عامر ایوب گرفتار

اس سے پہلے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میرا ارادہ تھا کہ میں ترنول جائوں اور جو لوگ جلسے میں شرکت کیلئے دور دراز علاقوں سے آئے ہیں ان کا شکریہ ادا کروں کیونکہ میرے پاس 2آپشنز تھے۔ یا تو خان کا حکم نہ مانتا اور جلسے کی کال دے دیتا اور دوسرا خود جلسے کے مقام پر پہنچ کر شکریہ ادا کرتا۔ پولیس والوں نے گرفتار کرنا ہے تو وردی پہن کر آئیں میں خود گرفتاری دوں گا، اسلحہ کسی اور کو دکھائو میں نہیں ڈرتا ان چیزوں سے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *