جلسہ منسوخی، پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرعلی ظفرکا حکومت کیخلاف سخت رد عمل آگیا

جلسہ منسوخی، پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرعلی ظفرکا حکومت کیخلاف سخت رد عمل آگیا

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفرنےکہا ہے کہ جلسے کی منسوخی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں، کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں سچ معلوم کرونگا۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ 22اگست 2024ء کو ترنول میں ہونے والے جلسے کی منسوخی پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں، اس جلسے کی منسوخی پر کچھ لوگ ناراض ہو گئے ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر قانون ہاتھ میں نہیں لینا، این او سی منسوخ ہونے کے بعد بھی جلسے کا فیصلہ ہوا تھا، کل رات ہی جلسہ منسوخ ہوجاتا تو ناراضی نہ ہوتی۔

سوشل میڈیا پر جلسے کی منسوخی کی وجوہات اور بانی پی ٹی کی بہن علیمہ خان کے اعظم خان سواتی والے بیان کے حوالے سے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ گزشتہ صبح بانی پی ٹی آئی سے ملاقات شیڈول نہیں تھی، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکےسچ سامنے آ جائے گا ۔ ہم میں سے ہر شخص کبھی نہ کبھی غلط کاموں میں ملوث ہوتا ہے۔

اپنی ذات میں خوابیدہ احساس جرم پر قابو پائیے، بھر پور زندگی میں واپس آنے کا یہ مؤثر طریقہ ہے ۔ ا ن کا کہنا تھاکہ پرسوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک بھر میں جلسے کرنے کا کہا تھا، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ جلسہ منسوخ ہونے سے کنفیوژن ہوئی۔ ہماری جلسے کرنے کی اکثر درخواستیں مسترد ہوئیں، کچھ لوگ روڑے اٹکا رہے ہیں کہ پی ٹی آئی جلسے نہ کرے۔

موجودہ حکومت ہمارامینڈیٹ چراکر جعلی اقتدار لئے بیٹھی ہے ، حکومت در اصل ہما رے جلسوں سے گھبرا ہٹ کا شکار ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی موجودہ حکومت سیاسی جماعتوں کو جلسےکی نہ اجازت دینے سے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مار رہی ہے ، آج جو کچھ ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کل آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے ۔ جو چیز زمین میں آگاؤ گے وہی کاٹوگے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *