بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیربابراعظم کے معترف نکلے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیربابراعظم کے معترف نکلے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی و ہیڈکوچ گوتم گمبھیر پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔

تفصیلات کے مطابق گوتم گمبھیر نے پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کے ساتھ ایک آن لائن پروگرام میں کی جہاں انہوں نے بابر اعظم کے حوالے سے بات کی اوران کی تعریفوں کے پُل باندھ دئیے ۔ وسیم اکرم کومشورے بھی دئیے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور پاکستانی ایتھلیٹ نے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ان کے پاس اتنی کوالٹی ہے کہ وہ اتنےشاندار پاکستان بیٹربن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا۔

گوتم گمبھیر کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم کو لیگ کرکٹ میں کپتانی کی کوئی ضرورت نہیں، انہیں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) جیت کر کچھ نہیں ملے گا۔

دوسر ی جا نب وسیم اکرم نے گوتم گمبھیر سے دوران گفتگو بات کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل بابر اعظم کو مشورہ دیا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی نہ کیا کریں۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بابر کو چا ہیے کہ لیگ ضرور کھیلیں، رنز بنائیں، پیسہ لیں اور گھر جائیں، اگلے ایونٹ کی تیاری کریں، لیگ کرکٹ میں کپتانی کی وجہ سے بلا وجہ اضافی تناؤ آجاتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *