سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جعلی اور دھمکی آمیز مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عبدالوحیدسوشل میڈیا پر من گھڑت، ہتک اور توہین آمیز مواد ججز، حساس اداروں اور سرکاری اہلکاروں کیخلاف اپلوڈ کرتا تھا۔ ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ وحید کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا اور اس کا موبائل فون اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ قابل اعتراض مواد شیئر کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ان کے فیس بک اکاؤنٹ کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اورجے یو آئی کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق
ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔