اسلام آباد کے بعد پی ٹی آئی نے لاہور جلسہ بھی ملتوی کردیا

اسلام آباد کے بعد پی ٹی آئی نے لاہور جلسہ بھی ملتوی کردیا

اسلام آباد کا جلسہ ملتوی کرنے کے  تین روز بعد پاکستان پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کا جلسہ بھی ملتوی کردیا۔

اس حوالے سے سیکریٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لاہور میں جلسہ 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کے بعد کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھےگی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا۔

قبل ازیں اسلام آباد کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لاہور کا 27 اگست والا جلسہ بھی ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو تاحال جلسے کیلئے باضابطہ اجازت نہیں مل سکی تھی ، پارٹی رہنماؤں میں اختلافات کے باعث بھی جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈپٹی کمشنرلاہور کو  پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر اکمل خان باری نے پانچویں درخواست جمع  کرائی۔

اکمل خان باری نے الزام عائد کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکاماتِ کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ بارے آگاہ نہیں کیا جا رہا، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی خرم کھوسہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم نے جلسہ ملتوی نہیں کیا لیکن انتظامیہ تاحال جلسے کیلئے جگہ مختص نہیں کر رہی، ہمیں جلو کی طرف سے جگہ دینے کا کہا گیا مگر عمل نہیں کیا جا رہا۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *