سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے شاندار اسکیم متعارف کر وادی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے گریڈ1سےگریڈ22تک کے سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر پلاٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ دستاویز کے مطابق 5مرلے کے پلاٹ کی ممبر شپ فیس 30ہزار روپے اور ماہانہ قسط صرف5ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 7مرلہ پلاٹ کی ممبر شپ فیس45ہزار روپے جبکہ 10مرلہ پلاٹ کی ممبر شپ فیس 60ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اسی طرح ایک کنال کے پلاٹ کی ممبر شپ فیس ایک لاکھ 50ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں کو ٹھیکہ پر دینے کی تیاریاں مکمل

گریڈ1سےگریڈ7تک کے ملازمین کو 5مرلے، گریڈ8سے12تک کے ملازمین کو 7مرلے کا پلاٹ ، گریڈ16تک کے ملازمین کو 10مرلے کا پلاٹ اور گریڈ17سےاوپر کے ملازمین کو ایک کنال کا پلاٹ دیا جائیگا۔سرکاری ملازمین کو گھر دینے کیلئے ہائوسنگ فائونڈیشن کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ ہائوسنگ فائونڈیشن کیلئے ابتدائی طور پر 10کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ منصوبے کیلئے موزوں اراضی دیکھ کر اس پر عملی کام کرنے کی تیاری کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *