کراچی میں موسلا دھار بارش سے سڑکوں پرپانی جمع شروع ہو گیا

کراچی میں موسلا دھار بارش سے سڑکوں پرپانی جمع شروع ہو گیا

کراچی ، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور گھگھر پھاٹک کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی بھرنا شروع ہو گیا جس کے باعث وہ روڈز تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا ، نیو کراچی ، نارتھ کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں ریکارڈ بارش ہوئی ہے ۔ دوسری طرف مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انتظامیہ کو متحرک رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش رکتے ہی شہر بھر میں نکاسی کا عمل  شروع کر دیا جائےگا ۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اجلاس، آپریشن عزمِ استحکام کیلئے 20 ارب کی منظوری

سٹی مئیر نے ہدایت کی ہے کہ شہر قائد میں میونسپل سروسز، واٹر کارپوریشن کا اسٹاف موجود ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اسٹاف بھی مشینری کے ہمراہ موجود ہے ادھر مٹیاری میں طوفانی بارش کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں، گلی محلوں میں پانی جمع ہوگیا ہے، بھٹ شاہ میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: 5.3 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *