خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مشیربرائے سماجی بہبود مشعال یوسف زئی کوعہدے سے ہٹا دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق مشعال یوسف زئی واحد خاتون تھی جو صوبائی کابینہ میں شامل تھیں ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ مشعال یوسفزئی سے قلمدان پارٹی میں بیشتر عہد یداروں کے نالاں ہونے پر واپس لیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم سےکیوں مطمئن نہیں؟لطیف کھوسہ کابڑا بیان آگیا
ذرائع کے مطابق ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی جگہ سابق صوبائی وزیر قاسم شاہ کو سماجی بہبود کا محکمہ دے دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لئے جانے کے بعد کے پی کے کابینہ میں خواتین کی نمائندگی ختم ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چترال سے کراچی تک آج کامیاب ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمٰن
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے پچھلے دور حکومت میں بھی کابینہ میں کوئی خاتون رکن شامل نہیں تھی۔