شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد اجلاس کے حوالے سے تیاریاں : تفصیلات سامنے آ گئیں

شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد اجلاس کے حوالے سے تیاریاں : تفصیلات سامنے آ گئیں

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا جس کے حوالے سے تزئین و آرائش کا کام تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے جناح کنونشن سینٹر میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا اور انہیں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے حوالے سے کنونشن سینٹر میں جاری تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں چیئرمین سی ڈی اے کو آگاہ کیا گیا کہ کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کا کام 24/7 مختلف شفٹوں میں کیا جا رہا ہے اورجناح کنونشن سینٹر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی حکومت میں شمولیت، فضل الرحمان کا جواب آگیا

جناح کنونشن سینٹر کی تزئین و آرائش کا مقصد شنگھائی ککو اپریشن آرگنائزیشن اجلاس سمیت دیگر عالمی تقریبات کی بہترین میزبانی کرنے کا حق حاصل رہا ہے، اور کنونشن سینٹر کے تزئین و ارائش کے حوالے سے مرکزی ہال اور کمیٹی رومز کی تزئین و آرائش شامل ہے۔جناح کنونشن سینٹر کے اپگریڈیشن منصوبے کے تحت کنونشن سینٹر کی مکمل فلورنگ، پوری بلڈنگ کی مرمت، پینٹ اور گلاس ورک بھی کیا جا رہا ہے اورجناح کنونشن سینٹر میں فرنیچر اور کارپیٹس کو بھی بہتربنایا جا رہا ہے اورجناح کنونشن سینٹر کے اطراف دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ کے لئے شجر کاری، ہارٹیکلچر کا کام اور لائٹنگ بھی کی جاری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *