حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہ کرنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کی ممکنہ بندش کے خلاف ملازمین کی جانب سے کیے گئے دھرنے سے متعلق یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے وفد نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی موجود تھے۔ رانا تنویر حسین نے اس موقع پر واضح کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہےاور شفافیت لانے کے لیے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے لیے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے ملازمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیے جائیں گےاور حکومت تمام گورنمنٹ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ رانا تنویر حسین کی یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین نے بندش کے فیصلے کے خلاف احتجاجی دھرنے دیے تھے۔ وزیر نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کوئی بھی اہم فیصلہ تمام متعلقہ افراد کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *