چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ طاہر نے ایک بار پھرسے لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کے آغاز کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہریوں کے جان و مال کےلئے آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم کے ذریعے بغیر ہیلمٹ کےخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہرکے ماڈل روڈز بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےلئے نوگو ایریا بنادئیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ گذشہ ماہ کے دوران آرٹیفشل انٹیلیجنس سسٹم سے 02 لاکھ 02 ہزار 957 چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں جبکہ مینوئلی 02 لاکھ 49 ہزار 684 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات ،غیر ملکیوں کے لئے نئے ایس او پیز تیار
اسی طرح ہیلمٹ ٹینکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان کیے گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل افسران، سرکل افسران کارروائی یقینی بنائیں، عمارہ اطہر نے حادثات کی روک تھام کے پیش نظر موثر کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ سیکٹر انچارج کےخلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا انہوں نے بتایا کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے ہیڈانجری کیسز میں نمایاں کمی ہوئی چالان کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔