دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیں گے، امریکا

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیں گے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نےپریس بریفنگ کےدوران کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میتھیو ملر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ان حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، ہمارے دل جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔

میتھیو ملر کامزید کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح میں شامل ہے ، پاکستان کی حکومت کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات، عمران خان کا فوجی تحویل میں نہ دینے کیلئے عدالت سے رجوع

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ دوسری جانب بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کئی دہشت گرد مارے گئے جب کہ 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *