پاکستان کے سابق لیگ سپنر کرکٹرمشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی، تقریب قریبی رشتے دار اور چند دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق لیگ کرکٹرمشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد ہوئی، تقریب میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں کو مدعو کیا گیا ،مشتاق احمد کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں کرکٹر وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے ،شادی کی تصاویر فوٹوگرافر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں،جس پر صارفین نے مبارکباد دی ہے، جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں بھی کیں۔مشتاق احمد، جو اپنی اسپن باؤلنگ کے لیے مشہور ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت کا ریلوے میں موجود ہزاروں غیر ضروری آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ
سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کرکٹ کی دنیا میں ایک معروف شخصیت ہیں۔وہ 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کے اہم رکن تھے۔اپنے کھیل کے کیریئر کے علاوہ، مشتاق احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بطور ٹیم کوچ خدمات انجام دیں۔کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی وہ اکثر ٹیلی ویژن اسکرینوں پر نظر آتے ہیں۔