شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت، ملک کا دفاع ہمیشہ ناقابلِ تسخیر رہے گا: آرمی چیف

شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت، ملک کا دفاع ہمیشہ ناقابلِ تسخیر رہے گا: آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یوم دفاع اور شہداء کے حوالے سے  خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کی بدولت، ملک کا دفاع ہمیشہ ناقابلِ تسخیر رہے گا ۔ 

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع پر شہداء کے حوالے سے خصوصی تقریب ہوئی  جس میں قوم کی جانب سے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع و شہداء کی خصوصی تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شریک ہوئے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی، وفاقی کابینہ کے ارکان، اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہداء کے اہلخانہ بھی تقریب میں موجود ہیں۔

تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھاکہ یوم دفاع اور شہدا کے موقع پر بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،  شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں، آج شہدا اوران کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستانی قوم ایک جری اور بہادر قوم ہے، قوم کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتاہوں۔

آرمی چیف نے  کہا کہ افواجِ پاکستان اور پاکستانی عوام اپنی سالمیت کا دفاع جانتے ہیں اور کبھی مذموم ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کے رُوشن مستقبل پر کامل یقین پاکستانیت کا ناگزیر حصہ ہے۔

آرمی چیف نے اتحاد اور یگانگت کی صفات اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ”معاشرتی و سماجی معاملات میں اخوت، ہم آہنگی، برداشت اور بُردباری کا مظاہرہ کریں“ مذہبی عدم برداشت سے بالا تر رہ کر آئینِ پاکستان کے مطابق اقلیتوں کے حقو ق کا مکمل تحفظ کریں۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیاسی نقطہ نظر میں اختلاف کو نفرتوں میں نہ ڈھلنے دیں، قائد کے رہنما اُصول، ایمان، اتحا د اور تنظیم ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، پاکستان کی عظیم قوم کے جذبوں کو سلام جنہوں نے افواج ِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اِداروں کے شانہ بشانہ طاغوتی قوتوں اور دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پاکستانی قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، پاکستانی قوم ایک جّری اور بہادر قوم ہے، دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ میں قربانیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جو دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا، انشاء اللہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہمارا اصل اثاثہ نوجوان ہے، قومی یکجہتی کوکمزورکرنے کے مذموم مقاصد کبھی کامیاب نہیں ہونگے، غیرملکی شہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں پرآئندہ بھی زمین تنگ رہےگی۔

آرمی چیف نے کہا کہ عزم استحکام کسی نئے آپریشن کا نام نہیں، عزم استحکام کے دوران کوئی بے گھر نہیں ہوگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے اورجاری رہے گا۔

آرمی چیف نے افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جنگ میں زخمی ہونے والے افراد اور غازیوں کو بھی سراہا جنہوں نے ملک دشمنوں کے خلاف آہنی ڈھال بن کر ملکی سلامتی کو یقینی بنایا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *