جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ مل گیا

جلسہ گاہ کے مقام سے مشکوک بیگ مل گیا

پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سنجانی کے مقام پر جلسہ کر رہی ہے۔ تاہم جلسے کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جلسہ گاہ کے قریب ایک مشکوک بیگ سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں موجودہ سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری ہے۔ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مختلف اجتماعات میں سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سنگجانی میں ایک اہم سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا۔ بیگ میں تباہی کے آلات، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز، اور بارودی مواد موجود تھا۔ اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس بارودی مواد کو غیر مؤثر بنا دیا، جس کے نتیجے میں شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

پولیس نے علاقے کو فوراً کارڈن آف کر دیا اور شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں مزید سرچ آپریشن کر رہے ہیں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 ، 2025 ماڈل کی تصاویر سامنے آگئیں

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پکار 15 پر اطلاع دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *