نامور آسٹرولوجر داؤد جی داؤد کی بانی پی ٹی آئی اور آرمی چیف کے حوالے سے اہم پیشگوئی

نامور آسٹرولوجر داؤد جی داؤد کی بانی پی ٹی آئی اور آرمی چیف کے حوالے سے اہم پیشگوئی

نامور آسٹرولوجر داؤد جی داؤد نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر ابھی پانچ سے چھ ماہ مشکلات ہیں پھر رہائی ممکن ہے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے سے انکا کہنا ہے کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔

ملک کے نامور آسٹرولوجر داؤد جی داؤد نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر آئیندہ 5 سے 6 مہینے ابھی مشکل ہیں پھر رہائی ہوسکتی ہے۔ ٹیرو کارڈ کی مدد سے انہوں نے کہا کہ 21ستمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والا تحریک انصاف کا جلسہ کینسل ہوسکتا ہے گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی، داؤد جی داؤد کا کہنا ہے کہ ستمبر کا مہینہ گرفتاریوں کا قرار دیا ہے۔داؤد جی کا آرمی جنرل عاصم منیر کے حوالے سے کہنا ہے کہ آرمی چیف ایکسٹینشن نہیں لیں گے اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد عزت سے رخصت ہونگے۔

مزید پڑھیں: حکومت کی جانب سےآئینی ترامیم کا معاملہ : تحریک انصاف کا 6 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا انکشاف

پاکستان کرکٹ پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا 2024 کرکٹ کے لیے اچھا تھا مگر کرکٹ بورڈ کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کرکٹ کو نقصان پہنچا۔ماہر نجوم نے دو سے تین مہینے پاکستان فلم انڈسٹری پر بھاری قرار دیے اسکے بعد انڈسٹری کے حالات کو بہتری کی جانب جانے کا کہا ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *