حکومت کو آئینی ترامیم سے متعلق اجلاس مؤخر کرنے کا مشورہ دیا : عبدالغفورحیدری

حکومت کو آئینی ترامیم سے متعلق اجلاس مؤخر کرنے کا مشورہ دیا : عبدالغفورحیدری

مرکزی رہنما جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ حکومت کو آئینی ترامیم سے متعلق اجلاس مؤخر  کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اسلام آباد میں مرکزی رہنما جےیوآئی(ف)مولانا عبدالغفورحیدری نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آئینی ترمیمی بل ہمیں نہیں دکھایا گیا اور نہ پڑھا  کہ ڈرافٹ میں کیا لکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےکہا جب تک بل  نہیں پڑھیں گے کیسے ووٹ دے سکتے ہیں؟  ہم نےحکومت کو کہا ترمیم لانےمیں جلدی نہ کریں، ہم  اجلاس میں اپنا موقف کھل کر رکھیں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری ہم  نے کہا اجلاس جلدی میں بلایا گیا شاید ہم اس پوزیشن میں نہ ہو، ہم نے مشورہ دیا ہے کہ اجلاس کو موخر کریں تاکہ مشاورت ہو۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے ترمیمی بل پڑھ کر فیصلہ کرنے کا وقت لیا، ہم  ابھی اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ جارہے ہیں اور وہاں اپنے تحفظات بیان کریں گے ۔

خیال رہے کہ ملک میں آئینی ترامیم پرنمبرزگیم کا دلچسپ کھیل جاری ہے۔ تاحال حکومت  آئینی ترامیم کا مسودہ وفاقی کابینہ اور  پارلیمنٹ میں پیش نہیں کرسکی۔

 آئینی ترمیم کے لیے حکومت کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *