حکومتی اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکا: پیپلز پارٹی نے اہم فیصلے کر لیے

حکومتی اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکا: پیپلز پارٹی نے اہم فیصلے کر لیے

حکومتی اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا، پارلیمنٹ میں اہم ترمیمی بل پیش کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی نے ایک حیران کن فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی قیادت نے قومی اسمبلی کے اپنے ارکان کو مکمل آزادی دے دی ہے، جس سے حکومتی اتحاد کے منصوبے مزید مشکلات میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے قریبی ذرائع کے مطابق پارٹی کے اہم رہنما قاسم گیلانی اور حنا ربانی کھر بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں، اور پیپلز پارٹی نے اس معاملے سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔ یعنی ن لیگ کی جانب سے کی جانیوالی بڑی بڑی سیاسی بیٹھکیں اور منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم: حکومت اور اپوزیشن میں سخت مقابلہ، نمبر گیم کس کے حق میں ہے؟

پیپلز پارٹی نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ اگر ن لیگ نے آٹھارویں ترمیم کے دوران اس ترمیم کی مخالفت نہ کی ہوتی، تو آج انہیں اس کا فائدہ پہنچ سکتا تھا۔ ماضی کی غلطیاں اب سامنے آ رہی ہیں، جس نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

حالیہ سیاسی صورتحال نے حکومتی اتحاد اور اپوزیشن دونوں کو چیلنجز کا سامنا کرایا ہے، اور آئندہ چند دنوں میں مزید بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *