خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم ترین اجلاس طلب: اہم فیصلہ سازی متوقع

خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم ترین اجلاس طلب: اہم فیصلہ سازی متوقع

خیبرپختونخوا کابینہ کا تیر واں اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے ۔کابینہ اجلاس کے لئے 48 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے۔اجلاس میں کئی اہم منصوبوں اور فیصلوں کی منظوری لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا صوبائی کابینہ کا اجلاس زیرِ صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور منعقد ہوگا کرینگے کابینہ اجلاس دن گیارہ بجے سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہو گا اورکابینہ اجلاس کے لئے 48 نکاتی ایجنڈا تیار کیا گیا ہے۔اجلاس میں کئی اہم منصوبوں اور فیصلوں کی منظوری لی جائے گی۔ ضلع شانگلہ میں شانگلہ ٹاپ پر ریسٹ ہاؤس کے قیام کی منظوری کابینہ دے گی۔ خیبرپختونخوا سول سرونٹ رولز 1989 میں ترامیم، سیلاب کے باعث تباہ ہونے والے سٹرکوں اور پلوں کی دوبارہ تعمیرات کا منصوبہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں: حکومتی مجوزہ آئینی ترمیمی پیکج کا معاملہ: وکلاء نمائندہ تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب

جامعات کو گرانٹ جاری کرنے، جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے اکیڈمک سرچ کمیٹی کی تشکیل اور جامعات کے وائس چانسلرز کی کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔دستاویز کے مطابق کابینہ سے زکوٰۃ اور عشر کونسل قائم کرنے کی منظوری بھی لی جائے گی۔ گاڑیوں کی خریداری سے پابندی ہٹانے کی منظوری اور آؤٹ سورس اسپتالوں کے لیے قائم کابینہ کمیٹی کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *