پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے رجحان کے نتیجے میں انڈیکس نے 81 ہزار کی حد عبور کر لی ہے۔
100 انڈیکس میں 670 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 81,132 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ تیزی مختلف عوامل کی بنا پر دیکھنے میں آ رہی ہے، جن میں سرمایہ کاروں کا بڑھتا ہوا اعتماد شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس 2 کا محفوظ فیصلہ جاری
اسی دوران، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 278 روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھائو 278 روپے اور 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یہ مثبت رجحان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو اس سے ملک کی معاشی حالت میں مزید بہتری آنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔