پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افضال عظیم پاہٹ کے خلاف تھانہ کاہنہ میں ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف تقریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ شہری عبدالغفار کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افضال عظیم پاہٹ نے ریاستی اداروں کے سربراہان کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی۔ مقدمہ وقوعہ کے تین روز بعد درج کیا گیا ہے، جس میں دفعات 120، 505 اور 16 ایم پی او شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کو اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

یاد رہے کہ کہ افضال عظیم پاہٹ نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے خلاف الیکشن لڑا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *