پاکستانی پاسپورٹ پر آپ کونسے ممالک بغیر ویزا جا سکتے ہیں ، تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستانی پاسپورٹ پر آپ کونسے ممالک بغیر ویزا جا سکتے ہیں ، تفصیلات سامنے آگئیں

اگر آپ کے پاس پاکستانی پاسپورٹ ہے، تو آپ دنیا کے نو ممالک میں بغیر ویزا جا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس نامی آن لائن سروس دنیا بھر کے پاسپورٹس کی معلومات فراہم کرتی ہے، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ آپ کس ملک کا ویزہ فری سفر کر سکتے ہیں۔سال 2024 کے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق، پاکستانی پاسپورٹ کا پاور رینک 97 ہے۔ پاور رینک دراصل موبیلٹی اسکور کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کتنے ایسے ممالک ہیں جہاں آپ با آسانی جا سکتے ہیں۔ اس میں ویزہ فری، ویزا آن ارائیول (جہاں پہنچنے پر ویزہ ملتا ہے) اور وہ ممالک بھی شامل ہیں جن کے لیے آن لائن ویزہ دستیاب ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ کا موبیلٹی اسکور 46 ہے۔

ویزہ فری ممالک:

پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے شمالی امریکہ میں پانچ ممالک جیسے بارباڈوس، ڈومینیکا، ہیٹی، سینٹ ونسٹ اینڈ گرینیڈینز، اور جمہوریہ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو شامل ہیں۔ افریقہ میں گیمبیا اور روانڈا، جبکہ اوشینیا میں مائیکرونیزیا اور وانو آتو بھی ویزہ فری مقامات ہیں۔

ای ٹی اے درکار ممالک:

پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو آئیوری کوسٹ، کینیا، اور سیشلز کے لیے الیکٹرانک ٹریول آتھرائزیشن (ای ٹی اے) درکار ہے۔ ای ٹی اے ایک آسان آن لائن پروسیس کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ معلومات پاکستانی شہریوں کو اپنی سفری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *