اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عمران خان

اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان فوری طور پر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے اختیارات کو کمزور کرنا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کو چھپانے کے لیے مخصوص ججز کی ضرورت ہے، اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی صورت میں آگے نہ بڑھے۔عمران خان نے کہا کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے اختیارات کو کمزور کرنا ہے، اور حکومت پوری عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائلرز کو سوزوکی آلٹو کتنے میں ملے گی؟ قیمتیں سامنے آگئیں

عمران خان نے مزید کہاکہ ہمیں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، اور اگر راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہم احتجاج کریں گے۔ یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے نے صورتحال کو واضح کر دیا ہے۔ نیب ترامیم کے کیس کے دوران بھی انہوں نے اپنی درخواستیں سننے کی درخواست کی، لیکن انہیں نظرانداز کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر رکھنے اور پارٹی کو ختم کرنے کی کوششیں بے نقاب ہو چکی ہیں، اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے ذریعے جمہوری طریقے سے کیس لگانے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *