پی ڈی ایم اے نے بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

پی ڈی ایم اے نے بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں متوقع بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے اپنی تیاریوں کو مکمل رکھیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ پنجاب کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے اور پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 1122 سمیت دیگر ریسکیو اداروں کو مشینری اور عملے کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے نشیبی علاقوں سے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی نصیحت کی، خاص طور پر بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہنے کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *