متحدہ عرب امارات جانیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

متحدہ عرب امارات جانیوالوں کیلئے اہم خبر آگئی

پاکستانی شہری جو متحدہ عرب امارات (UAE) میں روزگار کے لیے سفر کرنا چاہتے ہیں، انہیں قانونی تقاضے پورے کرنے کی ضرورت ہے، جس میں سب سے اہم “پروٹیکٹر” حاصل کرنا شامل ہے۔

یہ عمل قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے غیر ملکی روزگار کے معاہدے کو پروٹیکٹریٹ آف امیگرنٹس (Protectorate of Emigrants – PE) کے دفتر سے تصدیق کروائیں۔ اس عمل کے دوران پاسپورٹ پر محافظت کی مہر لگائی جاتی ہے، جس کے لیے چند فیسیں ادا کرنا ہوتی ہیں۔

لائف انشورنس کی فیس 2500 روپے، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) کی رجسٹریشن کی فیس 2000 روپے، رجسٹریشن فیس 2500 روپے، اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (OEC) کی فیس 200 روپے ہے، جس کا مجموعہ 7200 روپے بنتا ہے۔ یہ تمام فیسیں پروٹیکٹر فیس کہلاتی ہیں اور ان کا مقصد قانونی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔محافظت حاصل کرنے والے شہریوں کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اور ملازمت کے ملک میں پاکستانی مشن سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو پاکستانی سفارت خانے کے ویلفیئر اتاشی سے قانونی مدد بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ مزید برآں محافظت کی صورت میں خاندان کو درپیش مسائل میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

یہ فوائد پاکستانی شہریوں کے لیے بیرون ملک روزگار کے دوران قانونی اور سفارتی سطح پر اہم معاونت فراہم کرتے ہیں، جس کے ذریعے وہ اپنی

کی تلاش کے دوران محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *