لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھال لیا

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھال لیا

لیفٹینینٹ جنرل عاصم ملک نے پاکستان کے خفیہ ادارے، انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی)، کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ان کی بطور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی تعیناتی کا اعلان 23 ستمبر کو کیا گیا۔

سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، لیفٹینینٹ جنرل ندیم انجم نے 29 ستمبر کو عہدہ چھوڑ دیا۔ جنرل ندیم انجم نے 20 نومبر 2021 کو اس عہدے کا چارج سنبھالا اور انہوں نے تین سال تک اس ذمہ داری کو نبھایا۔ انہیں ستمبر 2023 میں عہدے سے سبکدوش ہونا تھا، لیکن انہیں آئی ایس آئی سربراہ کے طور پر ایک سال کی توسیع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی مہران کے تمام ماڈلز کی قیمت سامنے آگئی

جنرل ندیم انجم کے دور میں کئی بڑے چیلنجز کا سامنا رہا، جن میں رجیم چینج اور قومی انتخابات جیسے اہم واقعات شامل ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں پی ٹی آئی حکومت کے جانے کے بعد پاک فوج اور آئی ایس آئی پر شدید پروپیگنڈا کیا گیا۔

صحافی ارشد شریف کے قتل کے بعد، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی کو ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی ڈی 70نے سال 2025 ماڈل کی خریداری آسان بنا دی

ان کے دور میں ایک بڑا چیلنج بھارتی ایجنسی را کے پاکستان میں شہریوں کے قتل کے نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا تھا، جبکہ افغانستان میں طالبان حکومت کے آنے کے بعد سرحدی سیکیورٹی کے مسائل بھی ایک اہم چیلنج رہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *