بابر اعظم کے استعفے کے بعد محمد رضوان کپتانی کے لیے ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ٹیم کی سلیکشن کے حوالے سے محمد رضوان سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے لیے نئے کپتان کی تقرری گیری کرسٹن کے منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد قومی ٹیم کو کامیاب راستے پر گامزن کرنا ہے۔ گیری کرسٹن کا ارادہ ہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں ٹیم کو نئی سمت میں گامزن کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی مہران کے تمام ماڈلز کی قیمت سامنے آگئی
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بطور کھلاڑی اپنی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی اہمیت محسوس کر رہے ہیں۔
بابر اعظم نے اپنے بیان میں کہا، “میں نے پاکستان ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک جو کچھ حاصل کیا اس پر مجھے فخر ہے، اور میں اپنے کردار کو ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔” واضح رہے کہ سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس نے پاکستان کے کپتان بابراعظم کو ٹیم سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
حال ہی میں ایک بین الاقوامی کرکٹ ٹاک شو میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ظہیر عباس نے کہا کہ بابراعظم ایک اہم بلے باز ہیں، مگر وہ اس وقت آؤٹ آف فارم ہیں اور انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دینا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی قیمت ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد کتنی ہو گئی ؟ اہم خبر
انہوں نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ بابر کا موازنہ بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویرات ہر میچ میں رنز کرتے ہیں، جبکہ بابر کی کارکردگی اتنی مستحکم نہیں ہے۔ “جب بابر ہر میچ میں رنز نہیں کر رہے تو دونوں کا موازنہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟”