ملائیشین وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، امن میں پاک فوج کے کردار کی تعریف

ملائیشین وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات،  امن میں پاک فوج کے کردار کی تعریف

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے علاقائی امن میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اس ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی، اور دفاعی تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان کی مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر فوجی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم انور ابراہیم نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی، جس پر جنرل عاصم منیر نے شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے کی تعریف کی۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک اور ان کی فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ آرمی چیف نے ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیراعظم کے اعزاز میں منعقدہ سرمایہ کاری کی تقریب اور ضیافت میں بھی شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *