وفاق کی درخواست پر سندھ پولیس کی ایک ہزار اہلکاروں پر مشتمل نفری اسلام آباد روانہ کر دی گئی۔ پولیس اہلکاروں کو پانچ ہزار انسو گیس شیل بھی فراہم کر دیےگئے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم سرکاری ذرائع وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی تردید کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج تعینات کر دی گئی ہے اور پاک فوج کی گاڑیاں شہر میں گشت کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو ملکی ترقی وخوشحالی پسند نہیں : عظمیٰ بخاری
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے۔ پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گرد و نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہو چکا ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت شروع ہوگیا۔