علی امین گنڈا پور کسی پولیس یا ایجنسی کی تحویل میں نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

علی امین گنڈا پور کسی پولیس یا ایجنسی کی تحویل میں نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کسی پولیس یا ایجنسی کی تحویل میں نہیں ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پولیس یا کسی ایجنسی کی تحویل میں نہیں ہیں۔ محسن نقوی نے مزید وضاحت کی کہ رینجرز اور پولیس نے علی امین گنڈا پور کی تلاش کے لیے خیبر پختونخوا ہاؤس پر چھاپہ مارا، لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کی خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کی حقیقت سامنے آگئی

علی امین گنڈا پور کے حوالے سے سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ وہ نہ تو پولیس کی حراست میں ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے ادارے کی، بلکہ ہمیں ان کی موجودگی کے بارے میں کچھ شک تھا، جس پر ہم نے چھاپے مارے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنڈا پور پختونخوا ہاؤس سے فرار ہوگئے تھے اور اس کے ثبوت بھی ہمارے پاس موجود ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ علی امین گنڈا پور خود بھاگے ہیں، لیکن اگر وہ اسلام آباد کی حدود میں ہوں تو پولیس انہیں تلاش کر رہی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اگر حالات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے تو مذاکرات کی بات نہیں کی جا سکتی۔ جو بھی اس واقعے میں ملوث ہوگا، اس کے خلاف پولیس کارروائی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی اکتوبر کیلئے نئی قیمتیں سامنے آگئیں

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلے چند گھنٹوں میں اسلام آباد کو کلیئر کردیا جائے گا، اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اسلام آباد میں ہونے والے واقعات میں مطلوب ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا یہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب علی امین گنڈا پور کے غائب ہونے کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *