جنگ جاری ہے، مرتے دم تک لڑیں گے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اچانک صوبائی اسمبلی پہنچ گئے

جنگ جاری ہے، مرتے دم تک لڑیں گے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اچانک صوبائی اسمبلی پہنچ گئے

کئی گھٹنے تک لاپتا رہنے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے جبکہ کچھ دیر قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے 24 گھنٹے کے  اندر ان کو رہا کرنے کا الٹی میٹم اور ملک بھر میں احتجاج کی دھمکی دی تھی۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے اراکین اسمبلی سے مصافحہ کیا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے نعرے بازی بھی کی ۔

اسمبلی سے خطاب میں علی امین کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑےہیں، پہلے ہم سے پارٹی نشان چھینا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فارم 45 پر سوا چار کروڑ ووٹ ملا ہے، ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے، ہم لوگوں نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت مانگی، نہیں دی گئی، منصوبہ بندی سے ہماری پارٹی پر حملہ کیا گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ملی ، پاکستان کسی کے باپ کا نہیں ہے ، سب کا ملک ہے ۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم سے پارٹی نشان چھینا گیا ، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا ، باقاعدہ پلاننگ سے ہم پر حملہ کیا گیا، ہم نے لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ، ہمیں مویشی منڈی میں جلسے کی اجازت ملی ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت کو کس بات کا خوف ہے ، ہمیں جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی ، موجودہ اسمبلی میں چھ بندے ایسے نہیں جو الیکشن جیت کر آئے ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعظم سواتی گرفتار 

ان کا کہنا تھا کہ یہ سوچ رہے تھے کہ ہم اسلام آباد نہیں جاسکیں گے، ہمارے اوپر کس چیز کی ایف آئی آز دی جارہی ہیں ، کیا جرم کیا ہے ہم نے؟ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم پرامن نہیں، انتطامیہ کی جانب سے اسلام آباد کے اطراف میں ایک ایک کلومیٹر تک گڑھے کھودے گئے اور کنٹینرز رکھ کر راستے بند کیے گئے۔

علی امین گنڈا پور نے حکومت پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ میں پوری رات خیبر پختونخوا ہاؤس میں تھا ، یہ ہے تمہاری پرفارمنس، پولیس نے خیبر پختونخوا ہاؤس میں دھاوا بولا ، شیلنگ اور توڑ پھوڑ کی، جس نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی وہی دوبارہ تعمیر کرائے گا۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی اداروں کی تعریف

خیال رہےکہ گزشتہ روز سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات تھیں، آج وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پورکو کسی ادارے نے گرفتار نہیں کیا، ان کی کے پی ہاؤس سے بھاگنے کی ویڈیو موجود ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *