کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی، علاقے میں دھویں کے بادل بھی نظر آرہے ہیں۔
دھماکے کی آواز قیوم آباد، ڈیفنس، جمشید روڈ کے اطراف بھی سنی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے جناح ٹرمینل کے آؤٹر سگنل گارڈ روم کے باہر آئل ٹینکر میں دھماکا ہوا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی ہے۔
ایئرپورٹ کے قریب تین چار گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے، ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں، پولیس اور رینجرز اہلکار موقع پر پہنچ گئے، انتظامیہ نے ایئر پورٹ جانے والے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔