ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے ہرا دیا

 آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز پر8 و کٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم کے خلاف سوائے ندا ڈار کے ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر مکمل ناکام رہا۔قومی ٹیم کی بیٹر گل فیروزہ کوئی رنز نہ بنا سکی ، سدرہ امین 8،عمیمہ سہیل 3 اور منیبہ علی 17 رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں ۔

آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے صرف 4رنز کی اننگز کھیلی، کپتان فاطمہ ثناء 13 رنز بنا کر میدان بدر ہوئیں ، طوبیٰ حسن کھاتہ نہ کھول سکیں جبکہ ندا ڈرا 28رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤ ٹ ہو گئیں ، عرو ب شاہ 14 اور نشرہ سندھو 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

جواب میں بھارتی ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 18 اعشاریہ 5 اوور میں 4 وکٹوں کھونے کے بعد حاصل کر لیا ۔ بھارت کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گری، سمرتی مندھانہ 7 رنز بناسکیں۔ دوسری وکٹ پر شفالی ورما اور جمائما روڈریگزنے 43 رنز کی شراکت بنائی، شفالی 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عثمان خان نے تیز ترین لسٹ اے ڈبل سنچری کا نیا قومی ریکارڈ بنا دیا

جمائما نے 23 رنز سکور کئے، ریچہ گھوش صفر پر پویلین لوٹ گئیں ۔ کپتا ن ہرمن پریت کور 29 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئیں، دپتی اور سجیون نے سکور پورا کرکے بھارت کو 6 وکٹ سے فاتح دلا دی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *