ن لیگی رکن قومی اسمبلی عادل خان بازائی کی نشست خالی قرار

ن لیگی رکن قومی اسمبلی عادل خان بازائی کی نشست خالی قرار

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس پر رکن قومی اسمبلی عادل خان بازائی کی نشست خالی قرار دے دی گئی۔

قومی اسمبلی کے سیکرٹری نے الیکشن کمیشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کرتے ہوئے عادل خان بازائی کی نشست 262 کو خالی قرار دیا۔ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی سربراہ نواز شریف نے عادل خان بازائی کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے لہذا آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت ا ن کی نشست خالی قرار دی جائے۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور علی امین گنڈا پور کیخلاف نیا مقدمہ درج

عادل خان بازائی قومی اسمبلی کے حلقہ 262 (کوئٹہ-1) سے منتخب ہوئے تھے۔ بجٹ سیشن کے دوران پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی پر یہ ریفرنس دائر کیا گیا۔ دائر کردہ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ عادل خان بازائی نے بجٹ سیشن کے دوران پارٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومتی بینچز سے اٹھ کر اپوزیشن بینچز پربیٹھ گئے تھے جس کی وجہ سے ان کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *