علی امین گنڈا پور وزیراعلی ہائوس سے کیسے نکلے؟ان کےساتھ کون تھا؟ عمران ریاض کے تہلکہ خیز انکشافات

علی امین گنڈا پور وزیراعلی ہائوس  سے کیسے نکلے؟ان کےساتھ کون تھا؟  عمران ریاض کے تہلکہ خیز انکشافات

سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان نے علی امین گنڈا پور کے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس اسلام سے سے خیبر پختونخوا پہنچنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کر دیے۔

عمرریاض نے انکشاف کیا ہے کہ علی امین گنڈا پور احتجاجی مظاہرے سے خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد پہنچے ، فریش ہونے کے بعد وہ کپڑے تبدیل کر رہے تھے اس دوران ایک سیکورٹی والا بھاگتا ہوا آیا، اس نے علی امین گنڈا پور کو بتایا کہ نیچے رینجرز اور پولیس آگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پولیس کے ہتھے چڑھے بغیر وہاں سے چھپ کر نکل گئے ،انہوں نے بتایا کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے تلاشی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا ، بیرسٹر گوہر علی خان وزیراعلی خیبرپختونخوا ہائوس پہنچے تو وہاں پر پولیس افسر بیٹھے چائے پی رہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

عمران ریاض نے دعوی کیا کہ پولیس افسر نے بیرسٹر گوہر سے کہا کہ علی امین گنڈا پور ہمارے آنے سے پہلے نکل گئے ہیں ، یہ احتجاج مظاہر ہ جتنا جلدی ہو سکے اسے ختم کر دیں۔ عمران ریاض نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے ایک منصوبہ بندی کے تحت اپنے فرار ہوئے ، انہوں نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس اسلام آبادسے نکلنے کے بعد گاڑی کے لیے انتظامات کر لیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے خود بھی اپنی حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کپڑے تبدیل کیے کیونکہ ان کے پرانے کپڑے بارش میں گیلے اور گندے ہو چکے تھے۔ انہوں نے نئے کپڑے پہنے تاکہ کسی کی نظر نہ پڑے،عمران ریاض نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے بقول وہ مارگلہ ہلز کی ایک مشکل ٹریل، ممکنہ طور پر ٹریل نمبر 3 پر چڑھنے لگے، ان کے ساتھ ایک اور شخص بھی موجود تھا۔ یہ راستہ انتہائی دشوار گزار تھا، لیکن علی امین گنڈا پور اس پر کامیابی سے چڑھتے رہے۔ ٹریک کے دوران علی امین گنڈا پور نے پہاڑوں کی پچھلی جانب جانے کا فیصلہ کیا جہاں خیبر پختونخوا کا علاقہ شروع ہوتا ہے۔ وہاں پہنچ کر انہوں نے پتھروں کے ذریعے گاڑی کو اپنی طرف متوجہ کیا اور گاڑی کو روکا۔ اس کے بعد وہ گاڑی میں بیٹھ کر ہری پور کی جانب روانہ ہو گئے۔علی

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی ڈی 70 اکتوبر میں کتنے کی ملے گی؟ خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

عمران ریاض کا مزید کہنا تھا کہ امین گنڈا پور کے بقول یہ پورا سفر تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا، اور اس دوران ان کو اپنی پوزیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گاڑی تک پہنچنے میں کامیابی حاصل ہوئی، اور وہ خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *