آئندہ ہفتے چینی، روسی وزرائے اعظم پاکستان کا دورہ کریں گے

آئندہ ہفتے چینی، روسی وزرائے اعظم پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: آئندہ ہفتے دو بڑی جوہری اور ویٹو طاقتوں کے وزرائے اعظم پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق روسی وزیر اعظم میخائل ولادیمیرووچ مشہوسٹن 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران مشہوسٹن کا ایک وفد اور بڑی تعداد میں روسی صحافی بھی ان کے ساتھ ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے علاوہ، روسی وزیر اعظم دیگر اعلیٰ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سمارٹ شناختی کارڈ بنوانے پر کتنی فیس لی جائے گی ؟ نادرا نے نئی تفصیلات جاری کر دی

اسی روز چینی وزیر اعظم لی کیانگ بھی پاکستان پہنچیں گے، جو ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آئیں گے۔ لی کیانگ کا یہ دورہ دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے حصے میں وہ وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، جبکہ دوسرے حصے میں 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

چینی وزیر اعظم کے دورے کے دوران، دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے، جو 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیر اعظم کا پاکستان میں ہونے والا دورہ ہے۔یہ دورے دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *