زرتاج گل کو بڑا ریلیف مل گیا

زرتاج گل کو بڑا ریلیف مل گیا

تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول (ای سی ایل )لسٹ سے نکال دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیر ی نے زرتارج گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر کیس کی سماعت کی ۔ رکن قومی اسمبلی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ طارق عثمان عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے، جس کی رپورٹ ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زرتاج گل پر اب بیرون ملک جانے کیلئے کوئی پابندی نہیں ہے اور نہ ہی ان پر نئے پاسپورٹ کے حصول کیلئے کوئی قدغن ہے ، عدالت سے استدعا ہے یہ درخواست نمٹا ئے۔

واضح رہے کہ پنجاب کی استدعا پر ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ڈیرہ غازی خان کے مقدمے کے سبب زرتاج گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، جس کیلئے پی ٹی آئی رہنما اپنے وکیل ایڈووکیٹ عثمان طارق کی وساطت سے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *