حکومت پنجاب نے 8 شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
اس فیصلے کے تحت ملتان، ساہیوال، سرگودھا، گوجرانوالہ، وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ اور وزیر آباد میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرےاور احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو جیل اصلاحات ایجنڈا کی خصوصی ہدایات جاری
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ اقدام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے اور یہ پابندیاں 10 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک یعنی تین دن کے لیے نافذ ہوں گی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں امن و امان کے قیام اور انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کے لیے یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔