ری گیسیفائیڈ لیکوئیڈ قدرتی گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں 7.11 فیصد تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سوئی سدرن کے سسٹم کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 0.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 12.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب سوئی ناردرن کے سسٹم پر آر ایل این جی کی قیمت میں 0.92 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔
یہ نئی قیمتیں ماہ اکتوبر کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔ یاد رہے کہ اوگرا نے پچھلے ماہ ستمبر میں آر ایل این جی کی قیمت میں 1.15 فیصد کمی کی تھی۔